۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی کی رحلت پر تسلیت عرض کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ علوی گرگانی کے سانحہ ارتحال پر اپنا تعزیتی پیغام جاری کیا اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کیا۔

تعزیتی پیغام متن کچھ یوں ہے:

بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِیمِ

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

حجۃ الاسلام جناب سید محمد علی علوی گرگانی دامت تاییداتہ۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ کے والد محترم آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر آپ کو اور آپ کے بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مرحوم کے لیے اور باقی پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کرتے ہیں۔

لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ

۱۱ شعبان ۱۴۴۳ھ

سید علی حسینی سیستانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .